قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے فٹبال فیڈریشن کے عہدیداروں کو طلب کرلیا
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بریفنگ طلب کرلی۔قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس 19 نومبر کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ہال میں ہوگا۔۔۔
جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے عہدیداروں کو طلب کیا گیا ہے ۔قائمہ کمیٹی نے پی ایس بی کو فٹبال فیڈریشن کے معاملات اور الیکشن پر اپ ڈیٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اس کے علاوہ کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو دیگر فیڈریشن کے معاملات پر بھی بریفنگ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔