یوسی پی پرائم منسٹر یونیورسٹی سپورٹس اولمپیاڈ2024کی چیمپئن قرار

یوسی پی پرائم منسٹر یونیورسٹی سپورٹس اولمپیاڈ2024کی چیمپئن قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں پرائم منسٹریونیورسٹی سپورٹس اولمپیاڈ 2024کا انعقاد کیا گیا۔۔

جس میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے تمام گیمز تیراکی ، ریسلنگ، اتھلیٹکس ، ٹیبل ٹینس اوروالی بال میں حصہ لیااورانکو جیت کر پرائم منسٹر یونیورسٹی المپیاڈ 2024کی فاتح قرار پائی ۔مہمان خصوصی چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد اور چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ یوسی پی کی سوئمنگ ٹیم نے 18 گولڈ، 8 سلور اور 6 برانز میڈل جیتے ۔ سمیر آصف 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ کے بہترین تیراک قرار پائے ۔ سمیر آصف اور آیان آصف نے بالترتیب 200 میٹر بٹر فلائی اور 800 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں 2 نئے ریکارڈ بنائے ۔یوسی پی ایتھلیٹکس ٹیم نے 13 طلائی، 8 چاندی اور 8 کانسی کے تمغے جیتے ۔ شازل نے ہائی جمپ ایونٹ میں نیا ریکارڈ بنایا۔ یوسی پی ٹیبل ٹینس ٹیم نے سنگلز اور ڈبلز دونوں ایونٹ جیت لیے ۔ یوسی پی ریسلنگ ٹیم نے 10 میں س 8 طلائی تمغے جیتے اور اپنی 10 سال کی جیت کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ یوسی پی والی بال ٹیم نے فائنل میچ میں پونچھ یونیورسٹی راولاکوٹ کو شکست دی۔ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور ڈی جی سپورٹس جاوید میمن نے شاندار کامیابی پر یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی انتظامیہ کی تعریف کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں