دی ہنڈریڈ: پیسوں کیلئے انگلش بورڈ کا 6 فرنچائزز کی فروخت کا منصوبہ
لندن(سپورٹس ڈیسک )انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اگلے سال 'دی ہنڈریڈ' لیگ کی 6 فرنچائزز کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا مقصد 600 ملین یورو (یعنی ایک کھرب 74 ارب 64 کروڑ سے زائد) کمانا ہے ۔
آئی پی ایل کے فرنچائزز نے ٹی10 لیگ، جنوبی افریقی کی ٹی20 لیگ سمیت کئی لیگز میں فرنچائزز خرید رکھی ہیں جس میں وہ پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ تعصب رکھتے ہیں ،تاہم پاکستانی کرکٹرز کے حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ پرعزم ہے کہ فرنچائزز کے خریداروں کو امتیازی سلوک سے روکنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ کرکٹرز کو لیگ کا حصہ برقرار رکھا جاسکے ۔