’’مودی نوازشریف کے گھر بریانی کھاسکتے ہیں توبھارتی ٹیم پاکستان کیوں نہیں جاسکتی ؟‘‘

’’مودی نوازشریف کے گھر بریانی کھاسکتے ہیں توبھارتی  ٹیم پاکستان کیوں نہیں جاسکتی ؟‘‘

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی سیاستدان بھی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر بھارت کے دوغلے موقف پر بول اُٹھے ۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادیو نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت اور بھارتی کرکٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہچیمپئنزٹرافی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے تھا، ہماری حکومت سیاست اور کھیل یکجا کرکے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 2015 میں وزیراعظم نریندر مودی اچانک پاکستان پہنچے اور نواز شریف کے گھر بریانی کھا کر آگئے تو بھارتی ٹیم کیوں پاکستان نہیں جاسکتی؟۔ بتایا جائے کھیلوں میں سیاست کو کیوں شامل کیا جارہا ہے ؟ پاکستان تو اولمپکس میں بھی حصہ لیتا ہے تو بھارت وہاں کیوں اپنے کھلاڑیوں کو بھیجتا ہے ؟۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں