ورلڈ سکواش چیمپئن شپ:پاکستان کی افتتاحی میچ میں پیرو کو شکست
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے ورلڈ ٹیم سکواش چیمپئن شپ 2024ء میں شاندار آغاز کیا ہے ۔پاکستان نے پہلے گروپ میچ میں پیرو کو 1-2 سے شکست دے دی۔
پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے ، جبکہ عاصم خان کو شکست ہوئی۔نور زمان نے رفائیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11 سے شکست دی۔ناصر اقبال نے اولونزو ایسکیوڈیرو کو 11-3، 11-4 اور 11-2 سے ہرایا جبکہ عاصم خان کو ڈیاگو ایلیاز نے 3- 0 سے شکست دی۔