چیمپئنزکپ:تیرہویں روز سٹالینزاورلائنز کی ٹیموں کی کامیابی

چیمپئنزکپ:تیرہویں روز سٹالینزاورلائنز کی ٹیموں کی کامیابی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)بحریہ ٹائون چیمپیئنز ٹی 20کپ کے تیرہویں روز کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں اے بی ایل سٹا لینز کی ٹیم نے یو ایم ٹی مارخور زکی ٹیم کو 39 رنز سے جبکہ نور پورلائنز کی ٹیم نے اینگرو ڈولفنز کی ٹیم کو7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

اینگرو ڈولفنز اور لیک سٹی پینتھرز کی ٹیمیں فائنل دوڑ سے باہر ہو گئیں ۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں13 ویں روز کا 17 واں میچ یو ایم ٹی مارخوزراور اے بی ایل سٹالینز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں اے بی ایل سٹالینز کی ٹیم نی39 رنز سے کامیابی حاصل کی۔قبل ازیں یو ایم ٹی مارخور زکے کپتان افتخار احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،اے بی ایل سٹالینزنے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 147 رنز بنائے ۔ جواب میں مارخورزکی ٹیم 18.3 اوورز میں 118 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، سعد مسعودنے 38 رنز، نثار خان نے 22 رنز اور خواجہ نافع نے 17 رنز بنائے ۔اے بی ایل سٹالینز کی جانب سے محمد علی نے 4 ، جہانداد خان نے 3 ، عثمان طارق نے 2اورمعاذ صداقت نے ایک وکٹ حاصل کی۔اے بی ایل سٹالینز کے جہانداد خان کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دریں اثنا پنڈی سٹیڈیم میں 18 ویں میچ میں  اینگرو ڈولفنزکے کپتان فہیم اشرف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،اینگرو ڈولفنز کی ٹیم 16 اوورز میں 71 رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی ۔نورپور لائنز کی جانب سے آفاق افریدی نے 5 وکٹ حاصل کرنے کیساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی بنا ڈالی۔جواب میں نوپور لائنز کی ٹیم نے 9 اوورز میں 3وکٹ پر72 رنز بنا کر میچ میں 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ آفاق افریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں