نامور سابق کرکٹر ونود کامبلی کی حالت بدستور تشویشناک
ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے نامور سابق کرکٹر ونود کامبلی کی حالت بدستور تشویشناک ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ونود کاملی کو طبی مسائل کے باعث ہفتے کی رات ہسپتال لایا گیا ۔۔
جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو تشویشناک قرار دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق سابق کرکٹر کی حالت میں کچھ بہتری آئی تاہم ابھی وہ خطرے سے باہر نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ونود کامبلی اکریتی ہسپتال میں داخل ہیں اور اہل خانہ نے مداحوں سے اُن کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر گزشتہ چند ماہ سے یورین (پیشاب) کے انفیکشن کا شمار تھے تاہم عارضی علاج کے بعد مرض میں افاقہ ہوا تھا۔ونود نے خود بھی بتایا تھا کہ مجھے تین ہسپتالوں میں لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز کے علاج کیا اور اب طیبعت پہلے سے بہتر ہے ۔