پنجاب کے کئی شہروں میں نئے بیس بال گرانڈز بنانے کا اعلان

 پنجاب کے کئی شہروں میں نئے بیس بال گرانڈز بنانے کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سپورٹس کے اہم امور بارے اجلاس ہوا ۔۔۔

جس میں پالیمارنی سیکرٹری برائے سپورٹس انس محمود اور سیکرٹری سپورٹس مظفرخان سیال،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری اور ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس میاں عثمان علی نے شرکت کی-سیکرٹری سپورٹس مظفرخان سیال اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری نے اجلاس کو بریفنگ دی-صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پنجاب کے کئی شہروں میں نئے بیس بال گرانڈز بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوہزار کنال پر مشتمل انٹرنیشنل سپورٹس سٹی کی جگہ کیلئے مختلف جگہوں کے وزٹ شروع ہوگئے ہیں -انٹرنیشنل سکواش کمپلیکس کی تعمیر کا فیز ون مکمل اور فیز ٹو کے سنگ بنیاد کی تقریب جنوری میں ہوگی-پنجاب کے تمام بڑے گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس کو سولرز سسٹم پر منتقل کیا جائے گا- -سپورٹس کی ترقی کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے آئین میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں، بین الصوبائی قائد اعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو سکالر شپ دینگے ، ان کے اعزاز میں تقریب اگلے ماہ ہوگی-کھیلتا پنجاب گیمز کا صوبائی مرحلہ فروری کے پہلے ہفتے ہوگا،پنجاب کی تمام سپورٹس سہولیات پر رجسٹریشن فارم کیلئے ڈیسک بنائے جائیں گے ،تمام ملازمین کی فیس اٹینڈس ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں