تمغہ جیتنے والے اولمپیئنز اور عالمی چیمپیئنز کیلئے گولڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری

تمغہ جیتنے والے اولمپیئنز اور عالمی چیمپیئنز  کیلئے گولڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے تمغہ جیتنے والے اولمپئنز اور عالمی چیمپئنز کے لیے گولڈ کارڈ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔۔۔

جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر ان کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا اور ان کو اعزاز دینا ہے ۔پی ایس بی کے نوٹیفکیشن کے مطابق گولڈ کارڈ پاکستان کی کھیلوں کی میراث میں کھلاڑیوں کی شراکت کے لیے شکر گزاری کے نشان کے طور پر کام کرے گا۔،کارڈہولڈرز اسلام آباد میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور ملک بھر میں پی ایس بی کوچنگ سینٹرز میں کھیلوں کی تمام سہولیات تک مفت رسائی حاصل کرسکیں گے۔پی ایس بی ہاسٹلز میں فی کیلنڈر سال 20 دن تک مفت رہائش کا لطف بھی اٹھاسکیں گے ۔ اہل کھلاڑی گولڈ کارڈ کے لیے اپنی متعلقہ نیشنل سپورٹس فیڈریشنز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، نیشنل سپورٹس فیڈریشنزدرخواست دہندگان کی اسناد کی تصدیق کرے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں