ٹیم زمبابوے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سکور کرنے میں کامیاب

ٹیم زمبابوے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا سکور کرنے میں کامیاب

بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک )زمبابوین ٹیم اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔بلاوائیو ٹیسٹ میں افغانستان کے خلاف پہلی اننگز میں زمبابوے نے 586 رنز بنائے۔۔

 اس دوران 3کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کیں۔دوسرے دن کے اختتام پر افغانستان نے 2 وکٹ پر 95رنز بنالیے تھے ، مہمان ٹیم کو 491 رنز کے خسارے کا سامنا ہے جبکہ اُس کی 8 وکٹ باقی ہیں۔پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان زمبابوے نے 4 وکٹ پر 363 رنز سے اپنی نامکمل اننگز آگے اور ٹیم 586 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔یہ ٹیسٹ کرکٹ میں زمبابوے کا سب سے بڑا سکور بھی ہے ، شان ولیمز 154 رنزکی شاندار اننگزکھیل کرآؤٹ ہوئے ، کپتان کریگ ارون بھی 104 رنز بنا نے میں کامیاب رہے ، برائن بینیٹ نے جارحانہ انداز اپنایا ، وہ 4 چھکوں اور 5چوکوں کی مددسے 110 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔غضنفر نے 3، نوید ، ظاہر اور ضیاالرحمان نے 2،2 وکٹیں لیں، جواب میں افغانستان نے کھیل کے خاتمے تک دو وکٹ پر 95رنز بنالیے تھے ، اسے 491 رنز کا خسارے کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں