نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ واپڈاورآرمی کی سیمی فائنل میں رسائی
اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا اور آرمی نے نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئن شپ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں جاری چیمپئن اشپ کے دوسرے روز دفاعی چیمپئن واپڈا نے فیصل آباد کو 13 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں آرمی نے اسلام آباد کو 21-53 پوائنٹس سے شکست دے کر چیمپئن شپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل راؤنڈ تک رسائی کو یقینی بنایا۔