قائد اعظم ٹرافی: سیالکوٹ اور لاہور وائٹس کامیچ ڈرا

قائد اعظم ٹرافی: سیالکوٹ اور لاہور وائٹس کامیچ ڈرا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی میں سیالکوٹ اور لاہور وائٹس کے درمیان سہ فریقی مرحلے کا آخری میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ۔۔

میچ کے چوتھے اور آخری روز لاہور وائٹس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری کے ساتھ 639 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ، علی زریاب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 206 رنز بنائے جس میں 23 چوکے شامل تھے ، سیالکوٹ کے شاہ زیب بھٹی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، میچ کے آخری روز کھیل کے اختتام پر سیالکوٹ نے اپنی دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنائے ، اذان اویس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 121 رنز دلکش اننگز کھیلی، انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا، اذان اویس نے پہلی اننگز میں 168رنز بنائے تھے ، محسن ریاض 57 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے ، لاہور وائٹس کے محمد احسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا سہ فریقی مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سیالکوٹ اور پشاور نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ، دونوں کے درمیان فائنل 2 سے 6 جنوری تک یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں