ورلڈ انڈور چیمپئن شپس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شمولیت پرپابندی
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ انڈور باؤلز چیمپئن شپس میں اسرائیل کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔۔
جس کے لیے فلسطین کے حامی گروپ کی جانب سے غزہ جنگ کی وجہ سے مہم چلائی گئی تھی۔ ورلڈ باؤلز ٹور نے بیان میں کہا کہ ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ مشکل فیصلہ کیا کہ اسرائیل کو آنے والے ورلڈ انڈور چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ واپس لیا جائے ۔ دوسری جانب برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے فیصلے کو اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف امتیازی اقدام سے تعبیر کیا ۔