ہرشا بھوگلے نے سلمان آغا کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ہرشا بھوگلے نے سلمان آغا کی  تعریفوں کے پل باندھ دئیے

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان سلمان علی آغا کی تعریفوں کے پل پاندھ دئیے ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے بھوگلے نے کہا کہ سلمان آغا نے اپنی کارکردگی سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہترین آل راؤنڈر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ بالنگ کے علاوہ اچھی بیٹنگ بھی کررہے ہیں جسکا فائدہ متعدد مواقعوں پر گرین شرٹس کو ہوا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں