سڈنی ٹیسٹ :بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185رنزپرڈھیر

سڈنی ٹیسٹ :بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185رنزپرڈھیر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی باؤلرز کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عمدہ باؤلنگ کے باعث بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 185رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔۔

 جواب میں میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنالئے اور اس کو بھارتی اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 176 رنز کی ضرورت ہے ۔ میچ کے پہلے روز 11 وکٹیں گر گئیں۔کینگروز باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث بھارتی ٹیم کے 4 کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ بھی عبور نہ کر پائے ۔وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت 40، راویندرا جدیجہ 26،شبمن گل 20 رنز بناسکے ،لوکیش راہول 4،یشسوی جیسوال 10، ویرات کوہلی 17، نتیش ریڈی صفر، واشنگٹن سندر 14،پرسدھ کرشنا3اور کپتان جسپریت بمرا22رنز بناکر آؤٹ ہوئے ، محمد سراج 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، سکاٹ بولینڈ نے 4،مچل سٹارک نے 3،پیٹ کمنز نے 2 جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آسٹریلوی ٹیم نے میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے ، بھارت کی جانب سے واحد وکٹ جسپریت بمرانے حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں