محمد نبی نے شاہد آفریدی کیلئے زعفرانی قہوہ بنا دیا
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک )افغان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نبی کی دعوت میں شاہد آفریدی بھی شریک ہوئے ۔دونوں کرکٹرز بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی وجہ سے دارالحکومت ڈھاکا میں ہیں۔
دعوت کے بعد محمد نبی نے شاہد آفریدی کے لیے زعفرانی قہوہ بھی بنایا جس پر شاہد آفریدی نے سوال پوچھا کہ زعفران ایران کا ہے یا افغانستان کا؟۔ جس پر محمد نبی نے جواب دیا کہ زعفران افغانستان ہی کا ہے ۔بعدازاں شاہد آفریدی نے کہا کہ دعوت بہت اچھی رہی شکریہ، ایک دو روز میں میری طرف سے ڈنر ہوگا۔