نوجوان آسٹریلوی کھلاڑی بمراہ کے اعصاب پر سوار
سڈنی (سپورٹس ڈیسک )نوجوان آسٹریلوی کھلاڑی دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے بولر سمجھے جانے والے بھارتی بولر جسپریت بمراہ کے اعصاب پر سوار ہوگئے ،سڈنی میں شروع ہونے و الے بارڈر-
گواسکر سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے پہلے دن کی آخری گیند پر جسپریت بمراہ نے عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے وکٹ کا جشن دوسرے اینڈ پر کھڑے سیم کونسٹاس کے سامنے جا کر منایا۔آسٹریلوی اننگز کی شروعات پر سیم کونسٹاس نے پہلی گیند پر جسپریت بمراہ کو چوکا جڑ دیا تھا۔ جس کے بعد گارڈ لینے میں تاخیر پر جسپریت بمراہ اور بیٹرکے درمیان دن کے آخری اوور میں نوک جھونک ہوئی جس کے بعد آخری گیند پر عثمان خواجہ کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن دوسرے اینڈ پر کھڑے سیم کونسٹاس کے سامنے جا کر منایا۔