پاکستان نے جنوبی افریقہ میں 136 سال پُرانا ریکارڈ توڑ ڈالا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں کی شکست کے باجود پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقا میں منفرد ریکارڈ بناڈالا۔
پروٹیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان نے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 478 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، جس میں کپتان شان مسعود کے 145 اور بابراعظم کے 81 رنز شامل تھے ۔جنوبی افریقہ میں 136 برس کے بعد کسی ٹیم نے 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا، یہ بھی پہلی بار ہوا ہے کہ کسی مہمان ٹیم نے پروٹیز کیخلاف فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 400 سے زائد رنز بورڈ پر لگائے ہوں۔اس سے قبل 122 سال قبل 1902 میں آسٹریلیا نے جوہانسبرگ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 372/7 رنز بنائے تھے ۔جنوبی افریقہ میں فالو آن کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ میزبان ملک کے پاس ہے ، جس نے 1999 میں ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف 572 رنز بنائے تھے ۔