دسمبر کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیاں ، کوئی پاکستانی شامل نہیں

 دسمبر کیلئے آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ  کی نامزدگیاں ، کوئی پاکستانی شامل نہیں

دبئی (سپورٹس ڈیسک )آئی سی سی نے دسمبر 2024 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ دسمبر کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے مردوں اور خواتین کی کیٹیگریز میں تین، تین ناموں کا اعلان کیا گیاہے ۔۔

جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں۔نامزد کھلاڑیوں میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور جنوبی افریقہ کے ڈین پیٹرسن شامل ہیں۔خواتین کی کیٹیگری میں بھارت کی سمرتی مندھانا، جنوبی افریقہ کی نونکولولیکو ملابا اور آسٹریلیا کی اینابیل سوتھرلینڈ کونامزد کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں