چیمپئنز ٹرافی لاہور پہنچ گئی،افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار

چیمپئنز ٹرافی لاہور پہنچ گئی،افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی لاہور واپس پہنچ گئی، ٹرافی اس سے قبل پاکستان میں 16سے 25نومبر تک پاکستان آئی تھی جبکہ پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریبات کا شیڈول تیار کر لیا ہے اور۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 چیئرمین  پی سی بی محسن نقوی نے تمام تقریبات کی حتمی منظوری دیدی ہے ،شیڈول کے مطابق 7 فروری کو قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب ہوگی جہاں وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہونگے ،نیشنل سٹیڈیم کراچی کی افتتاحی تقریب 11 فروری کو ہوگی جہاں صدر آصف زرداری تقریب کے متوقع مہمان خصوصی ہونگے ۔چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو ہوگی جس کا انعقاد حضوری باغ لاہور میں کیا جائے گا۔ تقریب میں اہم ملکی شخصیات، کرکٹرز اور آئی سی سی آفیشلز شریک ہونگے ،ادھر ٹورمکمل کرکے واپس لاہورپہنچنے والی چیمپئنز ٹرافی ٹرافی فروری کو قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب اور 11 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ٹرافی 31جنوری سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ کرے گی۔چیمپیئنز ٹرافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی۔ٹرافی 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی، ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کریگی ۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی19 فروری سے 9 مارچ تک ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں