پاکستان چیمپیئنز کا ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کیلئے سرفراز احمد سے معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کے ڈرافٹ سے نظر انداز کیے جانے والے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائند گی کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان چیمپیئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے ایڈیشن کیلئے سابق کپتان سرفراز احمد سے باقاعدہ معاہدہ کر لیا ہے ۔قومی ٹیم کے سابق کپتان ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ایکشن میں نظر آئیں گے ۔ پاکستان چیمپیئنز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ویڈیو کی پوسٹ ڈال کر سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ پوسٹ میں سرفراز احمد کو کیپٹن، لیڈر اور لیجنڈ کے القابات دیئے گئے ہیں۔