رانجی ٹرافی:کوہلی کی میچ میں شرکت، سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ

 رانجی ٹرافی:کوہلی کی میچ میں  شرکت، سٹیڈیم کے باہر بھگدڑ

رانجی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کے سٹار بیٹر ویرات کوہلی 12 سال بعد رانجی ٹرافی کھیلنے کے لیے سٹیڈیم پہنچے تو شائقین میچ کو دیکھنے کے لیے سٹیڈیم پہنچ گئے ، شائقین کی تعداد زیادہ ہونے کے باعث وہاں بھگدڑ مچ گئی۔

Sorry, the video player failed to load.(Error Code: 101102)

بھارتی میڈیا کے مطابق ارون جیٹلی سٹیڈیم کے باہر سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود افراتفری کا عالم دیکھنے میں آیا، پولیس کی ایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا اور بہت سے شائقین سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے بھاگتے ہوئے جوتوں سمیت اپنا سامان پیچھے چھوڑ گئے ، صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ کو بھی معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین صبح 5 بجے سے ہی سٹیڈیم کے باہر جمع ہو گئے ، جو ایکشن میں سٹار بلے باز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے چین تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں