ریال میڈرڈ کی ٹیم سپینش لیگ لالیگاپوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک ) سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پرریال میڈرڈ کی ٹیم پہلے ، ایٹلیٹیکو میڈرڈ دوسرے اور بارسلونا تیسرے نمبرپر موجود ہے ۔
سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے ۔ ریال میڈرڈ دفاعی چیمپئن ہے ، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 36 واں ٹائٹل جیتا تھا۔ اب تک کھیلے گئے لیگ میچز کے بعد دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم 15 میچز جیت کر 49 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے ۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم بھی اب تک 21 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس نے 13 میچز جیتے ہیں اور وہ 45 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے ۔بارسلونا کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ۔