اسلام آباد پولیس نے کینیڈین پولیس کودوستانہ کرکٹ میچ میں شکست دیدی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )اسلام آباد پولیس نے کینیڈین پولیس کودوستانہ کرکٹ میچ میں شکست دیدی ۔۔۔
پولیس لائنزہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈین پولیس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 169رنز کا ہدف دیا جبکہ اسلام آباد پولیس نے 18 اووررز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔ میچ کے اختتام پرمہمان خصوصی کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلن اور آئی جی اسلام آباد نے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں اور فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا۔