ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر:قومی کرکٹرز کاٹریننگ کیمپ اتوارسے شرع

 ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر:قومی کرکٹرز کاٹریننگ کیمپ اتوارسے شرع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پی سی بی نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کی تیاری کے لیے ملتان میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کیلئے 27 روزہ تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا۔۔۔

Sorry, the video player failed to load.(Error Code: 101102)

کیمپ 2 فروری بروز اتوار کو انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹر میں شروع ہوگا جبکہ کھلاڑی اور سپورٹ سٹاف ہفتہ کو جمع ہوگا۔پی سی بی کی 16 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ خواتین کرکٹرز سمیت کل 31 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔ جس میں فٹنس ٹریننگ، مہارت میں اضافہ اور فروری کے مہینے میں 50 اوورز کے سات پریکٹس میچز کے باقاعدہ سیشنز شامل ہیں۔کھلاڑی انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹرمیں دستیاب اعلیٰ معیار کی سہولیات کا استعمال کریں گی جبکہ پریکٹس میچز ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کی نگرانی کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں