قومی سنوکر چیمپئن شپ ،سیمی فائنلز آج

کراچی (سپورٹس ڈیسک )قومی سنوکر چیمپئن شپ میں عالمی امیچر چیمپئن محمد آصف، شاہد آفتاب، اویس منیر اور محمد سجاد سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔
سیمی فائنلز میں آج اویس منیر کا مقابلہ محمد سجاد سے اور محمد آصف کا مقابلہ شاہد آفتاب سے ہوگا۔