ایشین کپ کوالیفائر، پاکستان کو شام کے ہاتھوں شکست

لاہور(سپورٹس ڈیسک )شام نے ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان کو 0-2 سے شکست دیکر گروپ ای میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پرنس عبداللہ بن جلوی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شام کے عمر السومہ نے پہلا گول داغ کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی بعدازاں دوسرے ہاف میں احمد فقا نے گول سکور کرکے فتح یقینی بنادی۔گروپ ای کے پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ شام ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوگیا ہے ، اسی طرح میانمار اور افغانستان کی ٹیمیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔شام کا اگلا میچ افغانستان کے خلاف ہوگا جبکہ پاکستان کو 11 جون کو میانمار کے مدمقابل آئے گا۔دونوں ٹیمیں اس سے قبل صرف ایک بار 2006 کے ایشین گیمز میں آمنے سامنے آئیں تھی، جہام شام نے 0-2 سے فتح حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ صورتحال میں بہتری نہ آئی تو پاکستان کے ایشین کپ میں آگے جانے کا خواب چکنا چور ہوجائے گا۔