آئی پی ایل:بیٹرز کی کی دھوکے بازی کے باعث انوکھا قانون متعارف

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) آئی پی ایل میں بیٹرز کی دھوکے بازی کے باعث انوکھاقانون متعارف کروایاگیاہے اور اب امپائرز میچ کے دوران کسی بھی وقت بیٹ کوچیک کرسکیں گے اوراسکی کی پیمائش بھی کی جاسکے گی ۔
امپائرز اور میچ آفیشلز کو کسی بھی کھلاڑی کے بلے کی جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔امپائرز اور میچ آفیشلز یہ کام میچ کے دوران بھی سرانجام دے سکتے ہیں، جس کیلئے انہیں کسی کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔کرکٹرز کی جانب سے اضافی موٹائی یا چوڑائی کو روکنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ، (آئی سی سی قوانین کے تحت بلے چوڑائی 4.25 انچ، گہرائی 2.64 انچ، کنارے 1.56 انچ سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔