آئی پی ایل میچ کی منسوخی،چیئرلیڈر نے بھی سکیورٹی پر سوال اٹھادیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ میں گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں۔۔
شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے ۔اس موقع پر پنجاب کنگز کی چیئرلیڈر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شدید خوف میں مبتلا دیکھا جاسکتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ اچانک پورا سٹیڈیم خالی کروایا گیا، سب چیخ رہے تھے ! شاید میں ابھی تک صدمے میں ہوں، کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ رو کیوں نہیں رہی۔