سپر لیگ،قلندرز کی اسلام آباد میں تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے اسلام آباد میں اپنی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔
ٹیم کا گروپ مرحلے کا آخری میچ 18 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے ۔ لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ،زمبابوے کے تجربہ کار آل راؤنڈر سکندر رضا گزشتہ رات سکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔