مچل سٹارک کا آئی پی ایل کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار

مچل سٹارک کا آئی پی ایل کیلئے بھارت واپس جانے سے انکار

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل سٹارک نے بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے بقیہ میچز میں شرکت کے لیے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔۔

سٹریلوی میڈیا کے مطابق مچل سٹارک نے سکیورٹی خدشات اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے باعث بھارت واپس جانے سے انکار کیاہے اور آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے مچل سٹارک دھرم شالا میں بلیک آؤٹ کی وجہ سے روکے جانے والے میچ کا بھی حصہ تھے ۔ ان کی اہلیہ ایلیسا ہیلی بھی وہاں موجود تھیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں دھرم شالا کے حالات کھل کر بتائے تھے ۔دوسری جانب فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کندھے کی تکلیف کے باوجود بھارت واپس جا رہے ہیں۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ رائل چیلنجرز بنگلور کو پلے آف سے قبل جوائن کرینگے جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ بھی بھارت میں ٹیموں کو جوائن کرینگے ،کرکٹ آسٹریلیا آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی دستیابی کے بارے میں جلد بیان جاری کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں