سارہ ایرانی اور جیسمین پالینی اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

سارہ ایرانی اور جیسمین پالینی اٹالین اوپن  ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

روم (سپورٹس ڈیسک )سارہ ایرانی اور جیسمین پالینی پر مشتمل اٹلی کی تھرڈ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ۔

تھرڈ سیڈڈ فاتح اطالوی ویمنز پر مشتمل جوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقالوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی فلپائن سے تعلق رکھنے والی ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرا مانیگو ایالا اور ان کی امریکی جوڑی دار کوکوگف کو شکست دی اور ٹاپ فور راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، جہاں فاتح اطالوی جوڑی کا مقابلہ روس کی ٹینس کھلاڑی میرا الیگزینڈروونا اینڈریوااور ان کی ہم وطن جوڑی دار ڈیانا میکسیمونا شنائیڈر پر مشتمل سکستھ سیڈڈ جوڑی سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں