کراچی کنگز کا پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی

کراچی کنگز  کا  پشاور  زلمی  کو  ہرا  کر  پلے آف  کیلئے  کوالیفائی

اولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 10 کے 27 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیکرپلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 237 رنز بنائے ۔کپتان ڈیوڈ وارنر نے 86 رنز، جیمز ونس نے 72 رنز، خوشدل شاہ نے 43 رنز ناٹ آوٹ اورمحمد نبی نے 26 رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔پشاور زلمی کی جانب سے لیو وڈ نے دو وکٹ جبکہ عارف یعقوب اورعلی رضا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 214رنز بنا سکی ،بابر اعظم نے 94 رنز، صائم ایوب نے 47 رنز ،ٹام کوہلر نے 20 رنز اور معاذ صداقت نے آوٹ ہوئے بغیر 19 رنز بنائے ۔کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی نے دو جبکہ حسن علی اور میر حمزہ نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں