انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آج مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں  آج مزید 5میچ کھیلے جائیں گے

لندن(سپورٹس ڈیسک )انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں آج 18 مئی کومزید 5میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ ایورٹن اور ساؤتھمپٹن کی ٹیموں کے درمیان گڈیسن پارک، لیورپول کے مقام پر کھیلا جائے گا۔۔

دوسرا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا،تیسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔چوتھا میچ لیسٹر سٹی اور ایپسوچ ٹاؤن کی ٹیموں کے درمیان کنگ پاؤر سٹیڈیم، لیسٹر میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری میچ آرسنل اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان ایمرٹس سٹیڈیم، لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں