ایئرچیف ظہیراحمدبابرمیچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر) پی ایس ایل 10 کے دوبارہ آغاز کے بعد دوسرے روز بھی افواج پاکستان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا..
چیف آف ائیر سٹاف ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے جہاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ان کا استقبال کیا۔ کھلاڑیوں اور شائقین نے دشمن کے 6طیارے مار گرانے پر پاکستان ائیر فورس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کیا۔ قومی ترانے پر سٹیڈیم پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبیر ﷲ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا۔