قلندرز کے سکندر رضا قومی ذمہ داری کے لئے انگلینڈ روانہ

 قلندرز کے سکندر رضا قومی  ذمہ داری کے لئے انگلینڈ روانہ

لاہور (سپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز کے سٹار آل راؤنڈر سکندر رضا قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گئے۔۔

 جہاں وہ زمبابوے کی جانب سے ایک تاریخی ٹیسٹ میچ میں شرکت کریں گے ۔ روانگی سے قبل سکندر رضا نے جذباتی انداز میں کہا کہ لاہور قلندرز میرے دل کے بہت قریب ہے اور الوداع کہنا کبھی آسان نہیں ہوتا۔ لیکن قومی ذمہ داری سب سے پہلے ہے اور مجھے اپنے ملک کے لیے ایک بڑا فرض ادا کرنا ہے ۔ قلندرز نے ان کی جگہ مہدی حسن میراز کو سکواڈمیں شامل کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں