کارلوس الکاراز کی اٹالین اوپن ٹینس میں ٹائٹل فتح

کارلوس الکاراز کی اٹالین اوپن ٹینس میں ٹائٹل فتح

روم (سپورٹس ڈیسک)سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے اٹلی کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جینک سنر کو مینز سنگلز فائنل میچ میں شکست دے کر۔۔

 اے ٹی پی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔22 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار اور 4 گرینڈسلام ٹائٹلز کے فاتح کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر قائم اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کی 26 میچوں کی جیت کے تسلسل کو بھی بریک لگا دیا۔ سپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 23 سالہ اٹلی کے ٹینس سٹار جینک سنر کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7)اور1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں