پی ایس ایل،پلے آف مرحلے کا آج لاہور سے آغاز

پی ایس ایل،پلے آف مرحلے کا آج لاہور سے آغاز

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو رہا ہے ، جہاں کرکٹ کے سنسنی خیز مقابلے شائقین کو محظوظ کریں گے ۔

پہلا پلے آف میچ "کوالیفائر" شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا، جس میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دوسرے نمبر پر موجود دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گے ۔ ایلیمینیٹر 1 کا معرکہ جمعرات 22 مئی کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا جبکہ ایلیمینیٹر 2 جمعہ 23 مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں کوالیفائر کی شکست خوردہ ٹیم اور ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل اتوار 25 مئی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز صاحبزادہ فرحان 10 میچز میں 394 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں اور حنیف محمد کیپ کے حقدار قرار پائے ہیں۔ کراچی کنگز کے جیمز ونس 374 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ لاہور قلندرز کے فخر زمان 369 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ کے شعبے میں کراچی کنگز کے محمد عباس آفریدی 17 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں اور فضل محمود کیپ ان کے پاس ہے ۔ ان کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد، اسلام آباد یونائیٹڈ کے جیسن ہولڈر اور کراچی کنگز کے حسن علی ہیں، جنہوں نے 15، 15 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں