بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق سیریز 28مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیریز کا پہلا میچ 28مئی ،دوسرا میچ 30مئی بروز جمعہ اور تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 25مئی کو لاہور پہنچے گی تینوں میچز مقامی وقت کے مطابق رات 8بجے شروع ہوں گے ۔