پاک ویسٹ انڈیزٹی 20سیریز، ٹکٹس کی پروموشن جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی 20سیریز میں شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے ۔یہ میچز 31جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو شیڈول ہیں۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی 20سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2 ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے ، سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی ٹونٹی میں تبدیل نہ کرنے کا امکان ہے ۔