امریکی کرکٹ کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم

امریکی کرکٹ کے انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم

نیویارک(سپورٹس ڈیسک )امریکی کرکٹ کے اانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کو مستعفی ہونے کا حکم دے دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی او لمپک اینڈ پیرالمپک کمیٹی نے یو ایس اے کرکٹ کے تمام انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کو فوری عہدے چھوڑنے کا کہا ہے۔

یو ایس اے کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جوناتھن اٹکنسن کو اولمپک کمیٹی کے سینئر حکومتی مشیر ڈیوڈ پیٹرسن نے اے میل لکھی، کمیٹی چاہتی ہے کہ تمامانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز مستعفی ہو جائیں تاکہ نئے ڈائریکٹرز کو مقرر کیا جا سکے حال ہی میں آئی سی سی نارملائزیشن کمیٹی کی لاس اینجلس میں یو ایس اے کرکٹ اور یو ایس اولمپک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی، ملاقات میں یو ایس اے کرکٹ میں شفاف آغاز پر زور دیا گیا تھا۔ ڈیوڈ پیٹرسن نے یو ایس اولمپک کمیٹی کی جانب سے 7 نئے اقدامات پر زور دیا، یو ایس او پی سی کی شرائط پورے ہونے تک کمیٹی یو ایس کرکٹ کی گورننگ باڈی کیلئے درخواستوں کا عمل شروع نہیں کریگی۔ شرائط پورے نہ ہونے پر یو ایس اے کرکٹ کو امریکا میں اولمپک کرکٹ کی نگرانی سے مؤثر طور پر روک دیا جائے گا، متعددانڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز مستعفی ہونے کیلئے تیار ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں