کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبردار

کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک  ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبردار

لاہور(سپورٹس ڈیسک )کینیڈا کی اولمپئن سوئمر پینی اولکسیاک مشکل میں پھنس گئیں، پینی اولکسیاک ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تحقیقات کی وجہ سے دستبردار ہو گئیں۔

پینی اولکسیاک پر مبینہ طور پر مقام بتانے کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام ہے ، پینی اولکسیاک نے سوشل میڈیا پیغام میں ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا مقام بتانے کا کیس ہے جو کہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ۔ میں یہ بات زور دے کر کہنا چاہتی ہوں کہ کیس کا تعلق ممنوع اشیاء سے نہیں ہے ۔سوئمنگ کینیڈا نے ایلیٹ سوئمر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ کلین ایتھلیٹ ہیں۔ واضح رہے کہ پینی اولکسیاک نے 7 اولمپک میڈلز اور 3 ورلڈ چیمپئن شپ میں 9 میڈلز جیتے ہیں۔ ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ 27 جولائی سے 3 اگست تک سنگاپور میں ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں