آئی سی سی،جے شاہ کے بعد بھارت کیلئے ایک اور اہم عہدہ

آئی سی سی،جے شاہ کے بعد بھارت کیلئے ایک اور اہم عہدہ

دبئی (سپورٹس ڈیسک)سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے،آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ۔۔۔

 سنجوگ گپتا نے پیر کو چیف ایگزیکٹوآئی سی سی کی ذمہ داریاں سنبھالی ۔سنجوگ گپتایہ ذمہ داریاں جیف ایلارڈائس کی جگہ نبھائیں گے ، جیف ایلارڈائس نے 2020 میں عبوری حیثیت میں عہدہ سنبھالنے کے بعد رواں سال جنوری میں عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے ۔اس عہدے کے لئے 25 ممالک سے 2500 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ سنجوگ گپتاکی تقرری مارچ میں شروع کیے جانے والے ریکروٹمنٹ پراسیس کے تحت ہوئی۔آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سنجوگ گپتا کو آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے ۔ سنجوگ گپتاکھیلوں کی حکمت عملی اور کمرشلائزیشن میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جو کہ آئی سی سی کے لئے انمول ہو گا۔ جے شاہ نے کہا کہ "ہمارا مقصد روایتی دائرہ کار سے آگے بڑھنا اور کرکٹ کو اولمپکس میں ایک باقاعدہ کھیل کے طور پر قائم کرنا، پوری دنیا میں اس کے پھیلا کو بڑھانا اور اس کی بنیادی منڈیوں میں اپنی جڑیں گہرا کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں