پاکستان انڈر 18ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں داخل
بیجنگ (سپورٹس ڈیسک)انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔
چین کے شہر دازہو میں ہونے والے ایونٹ میں بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے ۔پاکستان کی جانب سے عبد اللہ اعوان اور ہنزیلہ علی نے 2، 2، عاطف علی اور عاصم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ایونٹ کے دوران پاکستان نے 3 میچز میں 23 گول کیے جبکہ پاکستان ٹیم کے خلاف اب تک صرف 3 گول ہو سکے ہیں۔قومی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے ، پاکستان آج چین کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔