زمبابوے کو اننگز اور 236رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے ٹیسٹ سیریز جیت لی

زمبابوے کو اننگز اور 236رنز  سے شکست، جنوبی افریقا نے  ٹیسٹ سیریز جیت لی

بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔فالو آن کے شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ اننگز اور 236 رنز کے مارجن سے جیت لی۔ ویان ملڈر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں