تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا
پیرس (سپورٹس ڈیسک)سلووینیاکے سائیکل سواراور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن تڈیج پوگاآر نے ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ جیت لیا۔
چوتھے مرحلے میں سائیکل سواروں نے فرانس میں ایمینس سے روئن تک کا 174.2 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھاجو پہاڑی رستے پر تھا۔ تڈیج پوگاآر نے فاصلہ 3 گھنٹے 50منٹ اور 29 سیکنڈز میں طے کیا۔