بھارت میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دھمکیاں دی جانے لگیں

بھارت میں پاکستان ہاکی ٹیم کو دھمکیاں دی جانے لگیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارت کی کھیلوں سے دشمنی بڑھنے لگی، کرکٹ کے بعد اب قومی کھیل ہاکی پر بھی وار شروع کر دئیے ۔بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگلنے لگا۔۔۔

انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جانے لگیں۔خود بھارتی میڈیا نے خبریں دیں کہ بھارتی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت آنے کی اجازت دے دی، دو دن گزرے اور بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کردیا۔بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ مودی کی پارٹی بی جے پی کی گود میں پلنے والی آر ایس ایس سے جڑے اکاؤنٹس سے بھی پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں، سوشل میڈیا پر پاکستان ہاکی ٹیم کی تصاویر لگا کر پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کو دھمکایا جا رہا ہے ۔ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے بھارت کے شہر راج گر میں ہوگا،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ہاکی بھارت میں ہونا ہے ۔ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے ، مطمئن نہ ہوئے تو پاکستان ٹیم کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں