دورہ آئرلینڈ ، قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی سیشن
لاہور(سپورٹس ڈیسک)دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا سکلز اینڈ فٹنس کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں زور و شور سے جاری ہے ۔
کیمپ کے تیسرے روز کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کی بھرپور پریکٹس کی۔ بالنگ اور بیٹنگ پریکٹس کا پہلا سیشن 3 گھنٹے تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے تکنیکی مہارتوں کو نکھارنے پر توجہ دی۔