یوئیفا ویمنزفٹ بال چیمپئن شپ ، فرانس اور انگلینڈ کی فتح
برن (سپورٹس ڈیسک)فرانس اور انگلینڈ کی ویمنز فٹ بال ٹیموں نے اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یوئیفا ویمنز فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ دونوں ٹیموں نے اپنے گروپ ڈی کے میچز جیتے ۔
فرانس نے حریف ویلز کی ویمن فٹ بال ٹیم کو شکست دی ۔ انگلینڈکی ویمن ٹیم نے حریف نیدرلینڈز کی ٹیم کو ہرا دیا۔ فرانس نے ویلز کو 1-4گول جبکہ انگلینڈ نے نیدرلینڈز کی ٹیم کو با آسانی 0-4 گول سے شکست دی۔