ٹی20کرکٹ میں نیا ریکارڈ 5گیندوں پر 5وکٹیں
ڈبلن(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کرٹس کیمفر نے انٹرپراوینشل ٹی20 ٹرافی میں منسٹر ریڈز کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھ ویسٹ ویریئرز کےخلاف 5گیندوں پر 5وکٹیں حاصل کر کے پروفیشنل کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
منسٹر ریڈز کے کپتان کرٹس نے 2.3اوورز میں 16رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں۔ کیمفر نے اپنے کوٹے کے دوسرے اور تیسرے اوور میں مسلسل 5 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنایا۔